تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’اس بار حکومت چھوڑنے کیلئے ساڑھے 3 سال انتظار نہیں کریں گے‘

ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ 5 ماہ ہو گئے تھوڑا انتظار کریں گے پھر فیصلہ کیا تو حکومت چھوڑدیں گے ہم اس بار حکومت چھوڑنےکیلئےساڑھے3سال انتظارنہیں کریں گے ہم نےجمہوریت کو قائم رکھنے کا ٹھیکہ تو نہیں لیا ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار نے کہا کہ کراچی کے حقوق کیلئے ایم کیوایم 2017 سے کیس لڑرہی ہے ہم نے ان سےکیا مانگا ہے؟ عدالت نےہمارےحق میں فیصلہ دیا ہے اس پر عمل کا انتظار ہے۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو بتا دیا سمری میں جزوی معاہدہ شامل ہواتوہم تسلیم کریں گے کراچی کے لوگ اس نظام سے مایوس ہو گئے ہیں، 5 لاکھ ووٹرز میں سے 60ہزار نکلتے ہیں تو یہ مایوسی ہے وعدے پورے نہیں ہوں گے تو پی ٹی آئی کی طرح انہیں بھی چھوڑدیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے وزارت اعلیٰ اور مزید وزارتیں نہیں مانگ رہے ہمارے مطالبات حلقہ بندیاں، طاقتور بلدیاتی نظام اور نوکریوں کامسئلہ ہے پیپلزپارٹی کا جینا مرنا ایم کیوایم کے بغیر نہیں ہے اگرہمارےارکان کی اکثریت نے اتفاق کیا تو حکومت چھوڑ دیں گے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کامران ٹیسوری کا نام گورنر کیلئے دیےگئےناموں میں تھا کامران ٹیسوری کےساتھ 5 نام بھی دیےگئے جلد فیصلہ نہیں ہوا کامران ٹیسوری کوجب گورنر بنایا تو یہ حیران کن تھا اس پر جتنی جلدی فیصلہ ہوا اس پر حیرانی ہوئی۔

Comments

- Advertisement -