شادی کے لیے لڑکے اور لڑکی کے گھر والوں کی جانب سے اشتہار دیے جاتے ہیں جن میں ان کی جانب سے ڈیمانڈ بھی رکھی جاتی ہے۔
بھارت میں ایسا ہی ایک اشتہار شادی کے لیے دیا گیا جو حیران کن طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ایک حالیہ اشتہار میں لڑکی کے لیے دلہے کی تلاش کے دوران ایک غیر معمولی درخواست کی گئی تھی۔اشتہار کے شروع میں لکھا تھا کہ ’ایم بی اے لڑکی کے لیے امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والے لڑکے کی تلاش ہے۔
دلہا یا تو آئی اے ایس آفیسر، ڈاکٹر، یا صنعت کار ہونا چاہیے۔
اشتہار میں سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ آخر میں سافٹ ویئر انجینئر کو کال نہ کرنے کا کہا گیا۔
Future of IT does not look so sound. pic.twitter.com/YwCsiMbGq2
— Samir Arora (@Iamsamirarora) September 16, 2022
یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور لوگوں کے لیے موضوع بحث بن گیا۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین اپنے انجینئرز دوستوں کو ٹیگ کرکے مذاق اڑا رہے ہیں تو کچھ سوال کررہے ہیں کہ ایسا کیوں لکھا گیا۔
— The Responsible Indian 🇮🇳 (@ThResponsibleIN) September 16, 2022
Looking at the ad, the whole country's future doesn't look so sound.
— Ashutosh Vishwakarma (@aashutoshaawara) September 16, 2022