منگل, جون 25, 2024
اشتہار

رواں برس 18 لاکھ 33 ہزار 146 افراد نے فریضہ حج ادا کیا

اشتہار

حیرت انگیز

حجاج کرام گزشتہ روز حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کرنے کے بعد آج بڑے شیطان کی رمی میں مصروف ہیں رواں سال 18 لاکھ سے زائد افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رسان ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ رواں سال 18 لاکھ 33 ہزار 164 افراد نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔

- Advertisement -

ایک پریس بریفنگ میں انہوں نے مکہ سے منیٰ اور عرفات تک حج کے مراحل کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق حجاج کا تعلق دنیا کے 200 سے زیادہ ملکوں سے ہے۔

ایشیائی ملکوں سے آنے والے حجاج کی تعداد 63.3 فیصد، عرب ممالک سے 23.3 فیصد، افریقہ سے 11.3 فیصد، امریکا اور آسٹریلیا سے 3.2 فیصد رہی جب کہ داخلی حجاج کی تعداد دو لاکھ 21 ہزار 854 اور بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کی تعداد 16 لاکھ 11 ہزار 310 ریکارڈ کی گئی ہے۔

حجاج میں 9 لاکھ 58 ہزار 137 مرد اور 8 لاکھ 75 ہزار 25 خواتین شامل ہیں۔ ان میں سے 15 لاکھ 46 ہزار 345 حجاج کرام فضائی، 60 ہزار 251 بری اور 4714 حجاج سمندری راستے سے سعودی عرب پہنچے۔

حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں

انہوں نے بتایا کہ مکہ روٹ کے ذریعے مملکت آنے والے حجاج کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 901 رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں