تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

رواں سال گرمی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے!

سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ سال 2023 کے موسم گرما نے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

یورپین یونین کلائمیٹ چینج سروس نے بتایا کہ جون سے اگست تک تین مہینے میں پڑنے والی گرمی نے پچھلے ریکارڈ کو نہ صرف توڑا ہے بلکہ اس کی شدت ماضی سے کہیں زیادہ رہی ہے۔ اس دوران اوسط درجہ حرارت 16.8 ڈگری سیلسیس رہا جو کہ ا وسط سے 0.66 سیلسیس زیادہ ہے۔

یورپی یونین نے کہا کہ گزشتہ مہینے اگست میں عالمی سطح پراب تک سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی، جون اور جولائی کے گرم ترین مہینوں کے بعد لگاتار تیسرے مہینہ اس طرح کی گرمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اندازہ لگایا گیا ہے کہ اگست میں تقریباً 1.5 ڈگری سیلسیس زیادہ گرمی پڑی ہے جو کہ 1850 سے 1900 کے صنعتی عرصے سے قبل کی اوسط سے بھی زیادہ ہے۔

2015 میں ہونے والے پیرس کے بین الاقوامی ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے کا ایک مرکزی مقصد یہ بھی تھا کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے کی کوششوں کی جائے، اس معاہدے پر 196 ممالک نے دستخط کیے تھے۔

جولائی 2023 اب تک ریکارڈ کیا گیا گرم ترین مہینہ ہے جب کہ 1940 میں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے اس اگست میں زمین کے شمالی نصف کرہ میں سب سے زیادہ گرمی پڑی ہے۔

کوپرنیکس کی نائب سربراہ سمانتھا برگیس نے کہا کہ 2023 میں عالمی درجہ حرارت کے ریکارڈ میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔ جب تک ہم گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج بند نہیں کر دیتے، شدید موسمی اثرات ماحولیاتی نظام پر اثر انداز ہوتے رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -