تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

حج ادائیگی کی اجازت، پاکستانی عازمین کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری نے پاکستانیوں کو حج ادائیگی سے متعلق بڑی خوش خبری سنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رواں سال محدود پیمانے پر ایس او پیز کے ساتھ حج ادا کیا جائے گا، گزشتہ سال کی نسبت رواں برس تمام اسلامی دنیاکو نمائندگی ملےگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت حج کےساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ نورالحق قادری نے کہا کہ ’وزارت مذہبی امور نےحج سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے ہیں ،حج کی تاریخ اورتعدادسے متعلق اہم اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر زیادہ تعداد میں عازمین کی اجازت دی گئی تو  سرکاری حج پالیسی کا باقاعدہ اعلان کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں: رواں سال حج کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

واضح رہے کہ  9 مئی کو سعودی عرب نے سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ رواں سال حج پروگرام کا اعلان کیا ہے، عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے رواں سال بھی حفاظتی تدابیر کے ساتھ کے ساتھ حج کے انعقاد کا اعلان کیا۔

حرمین شریفین کے مطابق وزارت مکمل توجہ اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج کے انعقاد کا ارادہ رکھتی ہے، اس حوالے سے اقدامات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ’حج کےآپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعدمیں کیاجائےگا، زائرین کی صحت وسلامتی کےمکمل انتظامات ہوں گے‘۔

وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ’ہم غیر ملکی عازمین کو بھی خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں تاہم غیر ملکی زائرین کو اجازت دینے کے حوالے سے تفصیلی اعلان جلد متوقع ہے‘۔امکان ہے کہ کرونا کے سنگین خطرات کا سامنے والے ممالک سے زائرین کو حج ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بعد ازاں 19 مئی کو  پاکستانی حکام نے ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب غیرملکیوں کیلئے حج پالیسی کااعلان15شوال یا27مئی تک کرے گا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی حکومت نے اگر آسٹرازینکا اور فائزر ویکسین لگوانے کی شرط رکھی تو اُسی صورت پاکستانی فریضہ مقدسہ ادا کرسکیں گے، حج پروگرام کے اعلان اور ویکسین کے نام کے بعد حکومت کی جانب سے عازمین کوترجیحی بنیادوں پروہ ویکسین لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا حج کی اجازت دینے کا اعلان

حکام کا کہنا تھا کہ ابھی تک حاجیوں کیلئے ویکسی نیشن سےمتعلق خبریں صرف افواہیں ہیں، سعودی حکام نے صرف اپنے ملک میں داخلے کیلئے 4 ویکسینز کو منظور کیا ہے۔ پاکستانی حکام نے کہا تھا کہ اگر امریکی اور برطانوی دوا ساز کمپنیوں کی ویکسین کے ناموں کی منظوری ہوگئی تو  پاکستانی حج سے محروم نہیں رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -