پیر, مئی 26, 2025
اشتہار

اس سال خطبہ حج کی ذمہ داری کس کو سونپی گئی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

حج ایام کا آغاز ہونے میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں اس سال خطبہ حج کون دے گا اس حوالے سے ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق رواں برس حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ مسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید یوم عرفہ (حج) کا خطبہ دیں گے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

ڈاکٹر صالح بن حمید کا تعلق سعودی عرب کے شہر بریده (صوبہ القصیم) سے ہے۔ انہوں نے 1396 میں جامعہ ام القریٰ سے ماسٹرز اور 1402 میں اسی جامعہ سے امتیازی نمبروں کے ساتھ پی ایچ ڈی مکمل کی۔

ڈاکٹر صالح بن حمید مسجد الحرام کے پہلے ایسے امام ہیں جنہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں وہ حرمین شریفین کے امور کے نائب سربراہ اور پھر 1414 سے 1421 ہجری تک مجلسِ شوریٰ کے رکن رہے۔ 1421 ہجری میں انہیں حرمین شریفین کے امور عامہ کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

24 ذوالقعدہ 1422 ہجری کو شاہی فرمان کے ذریعے انہیں مجلسِ شوریٰ کا سربراہ بنایا گیا جبکہ 19 صفر 1430 ھ کو وہ اعلیٰ عدالتی کونسل کے صدر بھی مقرر ہوئے۔

24 ربیع الآخر 1433 کو انہوں نے اپنی درخواست پر اس منصب سے سبکدوشی اختیار کی، جس کے بعد انہیں وزیر کے برابر مرتبے کے ساتھ شاہی دیوان میں مشیر تعینات کیا گیا۔

حج ایام کے دوران ایک گھنٹے میں 1 لاکھ 7 ہزار حجاج طواف کعبہ کر سکیں گے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں