ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

انٹرنیشنل کرکٹ کے وہ ریکارڈز جن کا ٹوٹنا انتہائی مشکل

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ میں اب تک ان گنت ریکارڈ بن اور ٹوٹ چکے ہیں لیکن کچھ ریکارڈز ایسے ہیں جن کا ٹوٹنا بہت مشکل نظر آتا ہے۔

کرکٹ کے میدانوں کو کھیل سے سجے 150 سال ہونے والے ہیں۔ اس دوران کرکٹ ٹیسٹ سے ون ڈے اور پھر ٹی 20 اور ٹی 10 کی طرف سفر کر رہی ہے۔ یہ کھیل سفید سے رنگین ہوا۔ سورج کی روشنی کے ساتھ برقی قمقموں میں کھیلا جانے لگا تاہم ایک چیز مشترک رہی وہ تھی نت نئے ریکارڈ۔

کرکٹ کی تاریخ میں بلے بازوں، بولرز، فیلڈرز نے ان گنت ریکارڈ بنائے جنہیں ان کے آنے والے کھلاڑی توڑتے اور نئے ریکارڈ بناتے چلے گئے لیکن اب بھی کچھ ایسے ریکارڈز کرکٹ کی ریکارڈ بک پر موجود  ہیں جن کا ٹوٹنا اگر ناممکن نہیں تو انتہائی مشکل ضرور ہے۔

- Advertisement -

آج ہم شائقین کرکٹ کی معلومات میں اضافے کے لیے ایسے ہی چند ریکارڈز بتائیں گے کہ جن تک حال یا مستقبل میں پہنچنا کسی کرکٹر کے لیے جوئے شیر لانے سے بھی زیادہ مشکل ثابت ہوگا۔

ان نا قابل فراموش ریکارڈز کا آغاز کریں گے ہم لیجنڈری سر ڈان بریڈ مین سے کہ 75 سال سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود کوئی ان کا ریکارڈ توڑ تو کیا قریب بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ اوسط آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سر ڈان بریڈ مین کی ہے جن کا کرکٹ کیریئر 1928 سے 1948 تک دو دہائیوں پر محیط ہے۔

اس 20 سالہ کرکٹ کیریئر کے دوران انہوں نے 52 ٹیسٹ میچوں میں 99.94 کی حیران کن اوسط سے 6994 رنز اسکور کیے۔ اگر انگلینڈ کے خلاف آخری میچ میں وہ صفر پر آؤٹ نہ ہوتے تو یہ اوسط 100 ہوتی۔

سر ڈان بریڈ مین کی بیگی گرین ٹیسٹ ڈیبیو کیپ فروخت - Daily Jasarat News

سر ڈان بریڈ مین نے 52 ٹیسٹ میچز میں 29 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں۔ ان کے بعد 75 سال کے دوران ان کے اس ریکارڈ کے قریب تر اب تک کسی بلے باز کی پہنچنے کی جرات نہ ہوسکی ہے تاہم بیٹنگ اوسط میں ان کے بعد موجودہ انگلش کرکٹر ہیری بروک کا نام آتا ہے جنہوں نے 2022 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک 62.15 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔

ٹنڈولکر کی زندگی پر فلم 26مئی کو ریلیز کیلئے تیار - Sport - Dawnnews

سر ڈان بریڈ مین کے بعد اگر کوئی ریکارڈ کا بادشاہ ہے تو وہ ہے سچن ٹنڈولکر جنہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 664 میچز کھیل رکھے ہیں۔ ان میں انہوں نے 34357 رنز بنائے ہوئے ہیں جب کہ 100 بین الاقوامی سنچریوں کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہی ہے اور یہ تینوں ریکارڈ اب تک کوئی نہیں توڑ سکا ہے۔

ان کے بعد دوسرے نمبر پر سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے ہیں جنہوں نے 1997 سے 2017 تک 20 سالہ کیریئر میں 652 میچز کھیلے، لیکن زیادہ میچز کھیلنے کا ٹنڈولکر کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔

موجودہ کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی 2008 سے اب تک 522 میچز کھیل کر 26733 رنز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے 80 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

ویرات کو اپنے ہم وطن ٹنڈولکر کے تینوں ریکارڈ توڑنے کے لیے 143 میچز، 7624 رنز اور 20 سنچریاں درکار ہیں، تاہم دیکھنا ہوگا کہ 35 سالہ کوہلی مزید کتنا عرصہ بین الاقوامی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

مرلی دھرن پاکستانی کرکٹرز کو میچ سے قبل کیسے ڈراتے تھے؟

دنیائے کرکٹ کے سب سے کامیاب بولر کا اعزاز سری لنکا کے جادوئی اسپنر متھیا مرلی دھرن کے پاس ہے۔ انہوں نے 495 میچوں میں ریکارڈ 1347 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ وہ کیریئر میں 77 بار 5 یا اس سے زائد وکٹیں جب کہ 22 بار 10 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

ان کے ریکارڈ کے قریب ترین موجودہ انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ہیں جنہوں نے 400 میچز میں 1001 وکٹیں لے رکھی ہیں تاہم ان کی بڑھتی عمر مرلی دھرن کا ریکارڈ توڑنے میں آڑے آ سکتی ہے کیونکہ انہیں اس ریکارڈ پر قبضے کے لیے 347 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

ایک اننگ میں 5 یا زائد وکٹوں کا 77 بار کے ریکارڈ کے عقب میں موجودہ انڈین اسپنر ایشون ہیں جنہوں نے 36 بار یہ کارنامہ انجام دے رکھا ہے لیکن وہ مرلی دھرن کے ریکارڈ سے اتنا دور ہیں کہ فی الحال یہ ریکارڈ بھی ٹوٹتا نظر نہیں آتا۔

اچھوتا ریکارڈ: ٹیسٹ کرکٹ میں برائن لارا کے 400 رنز ناٹ آؤٹ - urduexpress.org

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا اعزاز سابق ویسٹ انڈین کرکٹر برائن لارا کے پاس ہے جنہوں نے 2004 میں انگلینڈ کے خلاف 400 ناٹ آؤٹ بنا رکھے ہیں۔

چمندا واس کے لئے بڑی خوشخبری، اہم ذمے داری تفویض

ایک روزہ کرکٹ میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ سری لنکن چمندا واس کے پاس 2001 میں زمبابوے کے خلاف 8 اوورز میں 19 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور اس ہدف تک اب تک کوئی نہیں پہنچ سکا تاہم پاکستان کے عاقب جاوید بھارت کے خلاف 36 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

فاسٹ بالر محمد سمیع کا صبر مسلسل نظر انداز کرنے پر جواب دے گیا

ایک روزہ کرکٹ میں طویل ترین اوور پھینکنے کا منفی ریکارڈ سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد سمیع کے پاس ہے جنہوں نے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک اوور 17 گیندوں میں مکمل کرایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں