سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پورا پاکستان جانتا ہےالیکشن میں فتح کس کی تھی اور فاتح کون قرار پایا، جوتیسرےنمبر پر آئےوہ آج وزیر بنے ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہ اکہ ہم پر زور تھا کہ اسمبلیوں میں نہ جائیں مگر ایسا نہیں کیا، 2سال ہوگئے اسمبلی چل رہی ہے نہ حکومت۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین ہے صرف چینی میں ڈھائی ارب کی کرپشن ہو چکی ہےآنے والے وقت میں آٹا نایاب ہو گا، آٹے،چینی میں فائدہ لینے والے کابینہ میں بیٹھے ہیں چینی کی کرپشن کا کھرا وزیر اعظم تک جاتا ہے۔
شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے باہر نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہےلوگ کہتے ہیں غلطی ہو گئی، اس حکومت سے جان چھڑائیں، 11تاریخ کو کوئٹہ میں تاریخی جلسہ ہو گا کوشش ہے لاہور کا جلسہ تاریخی نہیں تاریخ ساز ہو، لاہور کے جلسے کے بعد تحریک میں جان پڑے گی۔