اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جن کی نیت ٹھیک نہیں تھی وہ آج منہ چھپائے پھر رہے ہیں، شبلی فراز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کرونا جیسے موذی مرض نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے لیکن عید پر احتیاط کرنا ہے جس سے مزید آسانیاں پیدا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کورونا ایسی وبا ہے جس کا ماضی میں ہمارے پاس کوئی ڈیٹا نہیں تھا، صورتحال مدنظر رکھ کر وزیراعظم عمران خان نے حکمت عملی بنائی۔

انہوں نے کرونا کے پیش نظر باقی ممالک میں مکمل لاک ڈاون کیا گیا لیکن پاکستان مکمل لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہوسکتا تھا اسی لیے لیڈر شپ نے فیصلہکیا لاک ڈاون پائیدار ثابت نہیں ہوسکتا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکمت عملی کا مقصددیہاڑی دار،غریب،مزدورطبقہ کوماحول دستیاب کرناتھا، مکمل لاک ڈاون کا مشورہ دینے والوں نے ہمیشہ غریبوں کا خوش چوسا ہے۔

ایسے لوگ جو آج سالگرہ منارہے ہیں انہوں نے لاک ڈاون کےلیے دباو ڈالا، عمران خان نے ایسی صورتحال تجویز کی جس سے زندگی، صحت کاروبار چل سکے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ جن کی نیت ٹھیک نہیں تھی وہ آج منہ چھپائے پھر رہے ہیں، اشرافیہ نے اس صورتحال میں بھی غریبوں کا خیال نہیں رکھا، ایسی صورتحال میں بھی اشرافیہ نے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی پالیسی، ثابت قدمی دباؤ کے باوجود کمزور نہ ہوئی، ایسے کئی ممالک ہیں جو ہمارے اقدامات کو فالو کرنا چاہ رہے ہیں، حکمت عملی کا مقصد دیہاڑی دار، غریب، مزدور طبقہ کو ماحول دستیاب کرنا تھا۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ انہیں شرم نہیں آئی کم ازکم عمران خان کو سراہتے کہ بہترین کام کیا ہے، وزیراعظم نے کورونا صورتحال میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 31لاکھ لوگوں کو اس پروگرام کے ذریعے پیسے پہنچائے گئے، ہمارے پاس ڈیٹا نہیں تھا کہ کتنے بیڈز اور اسپتال موجود ہیں، کورونا کی صورتحال میں این سی او سی کا قیام عمل میں لایا گیا، جس نے سائنٹفک طریقے سے اس صورتحال کو چلایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں