اشتہار

سعودی عرب: اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر ہزاروں تارکین گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر 11 سے زائد غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں اقامہ و سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر مملکت کے مختلف علاقوں سے 11 ہزار سے زائد غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں جاری مہم کے دوران 27 اپریل سے 3 مئی 2023 تک 11 ہزار 77 غیر ملکیوں کو تفتیشی ٹیموں نے حراست میں لیا۔

- Advertisement -

گرفتار ہونے والوں میں 5 ہزار 845 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جبکہ 4 ہزار 25 کو سرحدی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا اور 1207 غیر ملکیوں کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے غیر قانونی افراد کو پناہ، روزگار اور قیام کی سہولتیں فراہم کرنے پر 19 افراد کو حراست میں لیا جن کے خلاف مقدمہ قائم کر کے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں