اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سکھر، میہرجھیل میں ہزاروں مچھلیاں پُراسرار طور پر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : سکھر کی تاریخی جھیل میہر سے پُر اسرار طور پر ہزاروں مچھلیاں مردہ حالت میں سطح آپ پر آگئی ہیں اور دریا کنارے مردہ مچھلیوں کے انبار لگنے سے شدید بدبو اور تعفن پھیل گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق سکھر کی تاریخی جھیل اور سندھ کی تیدری بڑی جھیل میہر کی سطح اور ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیاں جمع ہو گئی ہیں جس کی وجہ علاقے میں بدبو اور تعفن پھیل گیا ہے.

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زمیں پر جھگڑے کے باعث مخالف پارٹی نے جھیل میں زہرڈال دیا ہے جس کی وجہ سے مچھلیاں مرگئی ہیں اور سطح آب پر جمع ہو گئی ہیں.

مقامی انتظامیہ کی جانب سے تاحال مچھلیوں کی اتنی بڑی تعداد میں ہلاکت کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی ابھی انتظامیہ نے مچھلیوں کو ٹھکانے لگانے کا کوئی خاطر خواہ بندوبست کیا ہے.

تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس جھیل سے 100 گھروں کا روزگار منسلک ہے جو مچھلیاں پکڑ کر فروخت کیا کرتے تھے تاہم اب ان 100 گھروں کے ہزاروں مکینوں کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں.

خیال رہے کہ 350 ایکڑ پر پھیلی میہرجھیل سندھ کی تیسری بڑی جھیل ہے جس میں کافی مقدار میں انواع و قسام کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں اور قریبی آباد بستی کے روزگار کا واحد ذریعہ یہی جھیل ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں