وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے سائبر کرائم ونگ لاہور نے 7 ہزار سے زائد غیرقانونی سمیں پکڑ لیں۔
ایف آئی اے کے مطابق کارروائی میں ملوث 2 ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے 85 ایکٹیو سمیں اور 7ہزار فنگر پرنٹس برآمد کیے ہیں۔
ڈائریکٹر پی ٹی اے کی شکایت پر نجی ٹیلی کام کمپنی کی فرنچائز کے خلاف کارروائی کی گئی جو عارف والا میں کام کر رہی تھی۔
فرنچائز مالک عامر سجاد اور سمیں بیچنے والا محمد ارشد گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان سے 3بی وی ایس، ایک ایچ ڈی سکینر اور 2 لیپ ٹاپ برآمد ہوئے ہیں۔
ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔