کراچی: کروڑوں موبائل صارفین کی ذاتی معلومات خطرے میں پڑ گئی ہے، کسی بھی موبائل صارف کے کوائف تک رسائی صرف ایک ایپ کی مدد سے ممکن ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے کروڑوں موبائل صارفین کی ذاتی معلومات خطرے میں پڑ گئی ہے، کراچی کی موبائل فون مارکیٹ میں پاک ٹول کٹ نامی ایپ دستیاب ہے جو چند سو روپے میں خریدی جاسکتی ہے، ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب نہیں، آن لائن اور موبائل مارکیٹ سے باآسانی خریدی جاسکتی ہے۔
نمائندہ اے آروائی نیوز سلمان لودھی کے مطابق ’پاک ٹول کٹ‘ نامی ایپ پر موبائل نمبر ڈالتے ہی شہری کا نام، شناختی کارڈ نمبر اور گھر کا پتہ مل جاتا ہے۔
مذکورہ موبائل ایپ سے حساس معلومات لیک ہونے کسی کے بھی ساتھ فراڈ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، ایپلی کیشن کی بندش اور مانیٹرنگ پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔
ذرائع کے مطابق موبائل ایپ سے متعلق شکایات پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر درج کرائی جاسکتی ہیں پھر پی ٹی اے کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مذکورہ ایپ پاک ٹول کے حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا سیکیورٹی لیپس ہے، اس سلسلے میں کچھ عرصہ قبل گرفتاریاں بھی گئی تھیں پہلے یہ ایپ ویب سائٹ پر دستیاب ہورہی تھی جس کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی تھی