بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

غیرملکی ائیرلائنز کا پاکستانیوں سے ناروا سلوک، دیگرممالک سے آنیوالے ہزاروں پاکستانی مسافر پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : غیرملکی ائیرلائنز کی جانب سے پاکستانیوں سے ناروا سلوک کے باعث امریکا سمیت دیگر ممالک سے آنیوالے ہزاروں مسافر پھنس گئے ، غیر ملکی ایئرلائنز نے پاکستان کیلئے اوور بوکنگ کی جبکہ ٹکٹس بھی ریٹرن نہیں کررہے۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی ائیرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کے بعد امریکا سمیت دیگر ممالک سے آنیوالے ہزاروں پاکستانی مسافر پھنس گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزاروں پاکستانی مہنگے ٹکٹ خریدنے کے باوجود دیار غیر میں محصور ہوگئے ہیں اور امریکا، ترکی سمیت کئی ممالک میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد واپسی کی منتظر ہیں ، غیر ملکی ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کیلئے اوور بوکنگ کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی ایئرلائن کی جانب سے مسافروں سے ناروا سلوک کیا جارہا ہے اور ٹکٹس بھی ریٹرن نہیں کررہے ، زیادہ ترمسافروں کو کنکٹنگ پروازوں سے امریکا سے پاکستان براستہ دوحہ پہنچنا تھا۔

ذرائع ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ ترکی سے پاکستان پہنچنے والے مسافر بری طرح پھنس گئے ، قطر ایئرویز،ترکش ایئرلائن ودیگرایئرلائنز نے پروازیں اچانک منسوخ کردیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے شہریوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کو ہدایت جاری کرنے پر غور کیا جبکہ پی آئی اے نے دوحہ اور دبئی کیلئے پروازیں بڑھانے اور بڑے طیارے لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں