تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

علی الصبح بانگ دینے پر مرغے پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد

روم : اطالوی عدالت نے مرغے کے علیٰ الصبح بانگ دینے پر مالک پر ہزاروں روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اتلی کے ٹاون کاسٹیراگا ویڈرادو میں یہ دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں کی عدالت نے مرغے کی وجہ سے ایک بزرگ شہری کو جرمانہ کیا۔

مرغے کی بانگ سے پریشان پڑوسی نے مقامی مجسٹریٹ کی عدالت کی 83 سالہ پڑوسی کی شکایت دی جس کا مرغا روز صبح 4 بجے بانگ دیتا ہے، جس کے باعث مالک پر 166 یورو کا جرمانہ عائد ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق 83 سالہ شہری نے پڑوسیوں کی شکایت پر مرغا اپنے دوست کو دے دیا تھا تاہم دوست کے کچھ دنوں سے گھر سے باہر جانے کے باعث مرغا واپس گھر لانا پڑا۔

مرغے کے گھر آنے کے بعد پہلے دن جب اس نے بانگ دی تو پڑوسی نے فوری طور پر مجسٹریٹ کے پاس شکایت درج کروادی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مرغے کے مالک کو حراست میں لیکر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں اس پر 166 یورو کو جرمانہ عائد کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے مقامی قانون کے تحت پالتو جانوروں کو پڑوسیوں کے مکانات سے کم از کم 32.8 فٹ دور ہونا چاہیے اور اس کی خلاف ورزی پر 200 ڈالر تک کا جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ مرغے کی بانگوں سے تنگ آکر لوگوں نے شکایت درج کروائی ہو۔

اس سے قبل فرانس میں ایک جوڑے نے علی الصبح بانگ دینے والے مرغے کے خلاف عدالت میں کیس کردیا تھا، جہاں عدالت نے مرغے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

Comments

- Advertisement -