تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ترکی میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا

روسی سیاحوں کی آمد کے ساتھ ہی ترکی میں سیاحت پر چھائے سیادل چھٹ گئے اور ایک بار پھر ‏ترک شعبہ سیاحت اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن حاصل کرنے جارہا ہے۔

پابندیوں میں نرمی کے بعد ترکی میں شعبہ سیاحت پھر سے عروج کی جانب گامزن ہے، روس ‏سے سیاحوں کی خصوصی پرواز ترکی پہنچنے پر سیاحتی سرگرمیوں میں گہما گہمی آگئی ہے۔

روس نے گذشتہ ہفتے ترکی پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دی تھیں جس کے بعد روسی سیاح ترکی ‏پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اس سال روس سے 15 لاکھ سیاحوں کی ترکی آمد متوقع ہے۔

ترک صدر نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا

ماسکو سے پہلی خصوصی پرواز 132 سیاحوں کو لے کر انتالیہ پہنچی تو گھومنے پھرنے کے شوقین ‏افراد کے چہرے کھل اٹھے۔ مسافروں کو ایئرپورٹ پر خصوصی سہولیات فراہم کی گئیں اور ایس او ‏پیز کے ساتھ انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔

ایک اندازے کے مطابق صرف منگل کے روز 44 پروازوں کے ذریعے 12 ہزار روسی سیاحوں کی ترک آمد متوقع ہے جو ‏انتالیہ کے خوبصورت نظاروں اور دلکش مقامات سے لطف اندزو ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -