تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کویت کیلیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں دگنا اضافہ، ہزاروں ٹکٹیں منسوخ

غیرملکیوں کو داخلے کی اجازت ملتے ہی کویت کے لیے فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں دگنا اضافہ ‏ہوگیا۔

کویتی میڈیا کے مطابق یکم اگست سے بیرون ملک سے لوگوں کو کویت میں داخلے کی اجازت دی ‏گئی ہے اور کئی پروازوں سے غیرملکی مملکت پہنچے ہیں۔

دنیا بھر سے غیرملکی کویت آنے کے لیے اپنی باری کے منتظر ہیں اور ایئرلائنز نے مسافروں کی ‏لامحدود بکنگ کر لی ہے، محدود نشستوں سے زائد بکنگ کیے جانے پر سول ایوی ایشن نے ایکشن ‏لیتے ہوئے ہزاروں ٹکٹیں منسوخ کر دی ہیں اور مسافروں کو رقم کی ادائیگی کی جارہی ہے۔

ٹورآپریٹرز اور ایئرلائنز نے ڈیمانڈ بڑھنے پر ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا ہے اور ‏ٹرانزٹ پروازوں کی ٹکٹوں کی قیمتیں 600 دینا تک پہنچ گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن نے ایئرلائن اور ٹورآپریٹرز کو منظور شدہ تعداد کے فیصلے اور ایس او پیز پر عمل ‏کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان، مصر، بھارت اور دیگر ممالک سے ہزاروں مسافر کویت میں داخلے کے منتظر ہیں تاہم ‏ایئرلائن ٹکٹوں میں اضافے نے غیرملکیوں کی پریشانی بڑھا دی ہے۔

وزارت صحت کویت نے ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران کسی پریشانی سے بچنے کے لیے ‏ویکسینیشن سرٹیفکیٹ میں پاسپورٹ نمبر کی ترمیم لازمی کروالیں۔

شہریوں اور تارکینِ وطن کو ہدایت کی گئی ہے کہ جنھوں نے کرونا وائرس سے حفاظتی ویکسین ‏کی مطلوبہ ڈوزز وصول کرنے کے بعد اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروائی ہے، وہ ویکسینیشن کے ‏سرٹیفکیٹ میں اپنے پاسپورٹ نمبر میں ترمیم کے لیے مِشرف کے کویت ویکسینیشن سینٹر میں ’‏Ask ‎Me‏‘ ڈیسک سے رجوع کریں۔

Comments

- Advertisement -