پیر, جون 17, 2024
اشتہار

دو ماہ میں ہزاروں تاجر ٹیکس نیٹ میں آئے، ایف بی آر رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: یکم اپریل سے اب تک 18 ہزار سے زائد تاجر فائلرز بن چکے ہیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رپورٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2024 کی پہلی تاریخ سے اب تک 18 ہزار 381 تاجر فائلرز بنے، تاجر دوست ایپ کے ذریعے 14 ہزار 472 افراد فائلرز بنائے گئے۔

ایف بی آر رپورٹ کے مطابق تاجر دوست ایپ کے علاوہ 3899 تاجر فائلر بنے، کراچی میں 5303 تاجروں نے فائلرز بننے کے لیے رجسٹریشن کرائی۔

- Advertisement -

یکم اپریل سے 25 مئی تک لاہور میں 5112 تاجر فائلرز بنے، اس دوران اسلام آباد میں 1567 تاجروں نے فائلرز بننے کے لیے رجسٹریشن کروائی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ راولپنڈی میں 2138 تاجر فائلرز بنے، پشاور کے 1534 تاجروں نے فائلرز بننے کے لیے رجسٹریشن کرائی جبکہ کوئٹہ میں 980 تاجر فائلرز بنے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں