لندن: برطانیہ میں خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں دس ہزار سے زائد برطانوی سکھوں نے حصہ لیا، اس سے قبل خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم میں 30ہزار سے زائد سکھوں نے حصہ لیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں خالصتان ریفرنڈم کےدوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ کا اہتمام لندن کے 2 مختلف اطراف میں کیا گیا ، ساؤتھ آل اور گریوزاینڈ کے گوردواروں میں ووٹرزکی قطاریں لگ گئیں۔
خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں 10 ہزار سے زائد برطانوی سکھوں نے حصہ لیا۔
ریفرنڈم کا اہتمام سکھ فار جسٹس نے کیا ہے، سکھ فارجسٹس یورپ،نارتھ امریکا، آسٹریلیا سمیت بھارتی پنجاب میں بھی ریفرنڈم کرانا چاہتی ہے۔
سکھ رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارتی حکام این آرآئی کارڈ اور ویزے منسوخی کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
یاد رہے خالصتان کےقیام کیلئے ریفرنڈم کے پہلے مرحلے کا آغاز اکتیس اکتوبرکو کوئین الزبتھ ٹوسینٹر سے ہوا تھا ، جس میں 30ہزارسےزائدسکھوں نے حصہ لیا تھا۔
خیال رہے صدرسکھ فارجسٹس سردار اوتارسنگھ نے کہا تھا کہ بھارت نے پنجاب پر قبضہ کر رکھا ہے، برطانیہ کے 175 گردوارے ہمارے ساتھ ہیں۔