جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

تھریڈز صارفین کیلیے زبردست فیچر کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے طرز پر بنائے گئے میٹا کی زیرِ ملکیت سوشل پلیٹ فارم تھریڈز میں ایک زبردست فیچر لانے کا اعلان کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے تھریڈز پر پوسٹ کیے گئے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ہم اس کا ویب ورژن لا رہے ہیں۔

مارک زکربرگ نے بتایا کہ تھریڈز استعمال کرنے والے صارفین کو چند ہی دنوں میں اس کا ویب ورژن میسر ہوگا تاہم تب تک صارفین اسے موبائل پر محدود فیچرز کے ساتھ استعمال کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے پوسٹ کے ساتھ اپنی پرانی تصویر بھی منسلک کی جس میں وہ کمپیوٹر استعمال کر رہے ہیں۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ میری تھریڈز کا ویب ورژن بنانے میں مصروف اصل فوٹیج ہے جو چند ہی دنوں میں صارفین استعمال کر سکیں گے۔

ویب ورژن میں استعمال کنندگان کو اضافی فیچرز سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ وہ نہ صرف پوسٹ کر سکیں گے بلکہ دیگر لوگوں سے رابطے اور اپنی وال (Feed) بھی سیکھ سکیں گے۔

ایکس کے مالک ایلون مسک کی پلیٹ فارم پر طرح طرح کی پابندیوں سے تنگ صارفین بڑی تعداد میں تھریڈز پر منتقل ہوئے تاہم یہاں فیچرز انتہائی محدود ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ماہ مارک زکربرگ کو اُس وقت زبردست جھٹکا لگا جب تھریڈز پر آدھے سے زیادہ صارفین مایوس ہو کر پلیٹ فارم چھوڑ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں