بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

بھارت میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آٹھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد ہلچل مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح 6 بجے دارالحکومت نئی دہلی کے 8 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ یہ دھمکی نامعلوم ملزمان کی جانب سے بذریعہ ای میل دی گئی جس کے بعد وہاں ہر طرف ہلچل مچ گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر سیکیورٹی حکام بھی وہاں پہنچ گئے۔

بھارتی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور ہنگامی بنیادوں پر تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس نے تمام اسکولوں کی سرچنگ کی تاہم کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔

- Advertisement -

پولیس ذرائع کے مطابق تمام میل ایک ہی میل آئی ڈی سے بھیجے گئے ہیں اور تحقیقاتی ٹیم بھیجے گئے میل آئی ڈی کے آئی پی ایڈریس کی چھان بین میں مصروف ہے۔

دہلی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسی دھمکیاں دیگر کئی اسکولوں کو بھی موصول ہوئی ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے ایسا لگتا ہے کہ کل سے کئی مقامات پر ای میل بھیجی گئی ہیں جن میں ڈیڈ لائن کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں