سکھر : دودھ سو روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو دھمکیاں ملنے لگیں، ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سستا دودھ فروخت کرنے سے منع کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سستا دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو دیگر دکانداروں کی جانب سے دھمکیاں دی جانے لگی۔
دکاندار کی حمایت میں مخدوم جمانی روڈ اور شالیمارکےعلاقہ مکین باہرنکل آئے اور سستا دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کے حق میں نعرے بازی کی۔
دکاندار نے کہا کہ کچھ لوگ آئے جو کم قیمت پر دودھ فروخت کرنے سے منع کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں : دودھ کی قیمت میں حیران کن طور پر کمی ، 200 روپے سے 120 پر آگئی
یاد رہے سکھر کے مختلف علاقوں شالیمار ، پرانہ سکھر ، تانگہ اسٹینڈ سمیت علاقوں میں دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں حیران کن طور پر کمی کردی تھی۔
200 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والا دودھ اب 100 سے 120 روپے فی لیٹر دستیاب ہے ، دکاندار کا کہنا تھا کہ دودھ کی سیل لگادی۔
دودھ فروشوں کے مطابق سردی کے موسم میں دودھ کی پیدوار میں اضافے اور کھپت میں کمی کی وجہ سے مارکیٹ میں دودھ کی قیمت کم کردی گئی ہے۔
دودھ کی قیمتوں میں اس اچانک کمی نے عوام کو بڑی راحت دی، شہریوں کا کہنا تھا کہ جہاں ہر چیز کی قیمت روز بروز بڑھ رہی ہے، وہاں دودھ کی قیمت میں کمی مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشی کا سبب بنا ہے اب قیمت کم ہونے سے غریب کیلئے بھی دودھ خریدنا آسان ہو گیا ہے۔