ملتان : زکریا ایکسپریس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار ملزمان کو کراچی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بہاالدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا کا دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں نامزد تینوں ملزمان گرفتارکر لیے گئے۔
حماد حسن مرزا کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سمندری، جہانیاں اور شور کوٹ سے گرفتار کیا گیا ، گرفتار ملزمان کو کراچی پولیس کے حوالےکیا جائے گا۔
ڈی ایس ریلوےملتان نے بتایا کہ ریلوے ملتان پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے،نامزد ملزمان نجی کمپنی کے ملازم ہیں، جن کاریلوے سے تعلق نہیں۔
حماد حسن کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی منیجر کی معاونت سے ملزمان زوہیب اور زاہدسےتفتیش جاری ہے جبکہ تیسرے نامزد ملزم عاقب سےبھی تفتیش ہوگی۔
یاد رہے زکریا ایکسپریس میں خاتون کو کراچی سے ملتان جاتے ہوئے عملےکی جانب سے مبینہ زیادتی کانشانہ بنایاگیا۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر ٹکٹ چیکراور انچارج کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خاتون نے بتایا سیٹ کی تبدیلی کا بہانہ بناکر اے سی کمپارٹمنٹ میں لےجاکرزیادتی کانشانہ بنایاگیا۔
ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ زکریا ایکسپریس کی سیکیورٹی اورانتظامیہ نجی کمپنی کی ذمے داری ہے۔