لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی مزید تین وکٹیں گرا دیں، ن لیگی ایم این اے سردار جعفر خان لغاری، سابق ایم پی اے ڈاکٹر مینا جعفر اور سابق سینیٹر محسن لغاری پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کو ایک اور سیاسی جھٹکا لگا اور ن لیگ کے تین مرکزی رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے قافلے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 سے ن لیگ کے منتخب رکن اسمبلی سردار جعفر خان لغاری شامل ہوئے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ سابق ایم پی اے ڈاکٹر مینا جعفری اور سابق سینیٹر محسن لغاری نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ پی ٹی آئی میں شامل
تینوں رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، جس کے بعد لیگی رہنماؤں نے پی ٹی آئی شمولیت کا فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ 2013 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر سردار جعفر خان لغاری این اے 174 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی حلقہ این اے 194 میں کامیابی سمیٹی تھی۔
پی پی کے سابق ایم این اے پی ٹی آئی میں شامل
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ اور پی ٹی آئی ایک معاہدے کے تحت تحریک انصاف میںضم ہوگئے تھے، تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دونوں میں دیگر جماعتوں کے مزید ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت ممکن ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔