ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

تل ابیب میں 3 بسوں میں زوردار دھماکے

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے شہر تل ابیب کے جنوبی علاقے بات یام میں بسوں میں خوفناک دھماکے ہوئے ہیں، جس کے باعث بسیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں بسوں میں دھماکے گزشتہ رات ہوئے اور بسیں خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی زخمی کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے پھٹنے والے مواد ایک جیسے ٹائم بم تھے، اگر دہشت گرد نے ان بموں کو غلط ٹائم پر سیٹ کیا ہے تو واقعی ہم خوش قسمت ہیں کہ جانی نقصان سے بچ گئے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق مزید 2 بسوں میں لگائے گئے بم پھٹ نہ سکے جب کہ پولیس شہر میں مزید بم نصب ہونے کے خدشے پر اپنی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے بسوں میں ہونے والے دھماکوں کے بعد فلسطین کے مغربی کنارے میں آپریشن کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے جمعرات کو جن چار یرغمالوں کی لاشیں حوالے کی تھیں ان میں سے ایک لاش کسی اور کی ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے حماس نے کل جس خاتون کی لاش دی وہ اسرائیلی یرغمالی نہیں ہیں، فرانزک کے بعد ثابت ہوا ہے یہ لاش شری بیباس کی نہیں ہے، چاروں لاشیں اسرائیل پہنچنے پر اسرائیلی حکام نے فوری طور پر 83 سالہ لیف شیٹس کی لاش کی شناخت کر دی تھی۔

سعودی عرب میں 3 غیر ملکی خواتین گرفتار، وجہ سامنے آگئی

تاہم جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارنسک میڈیسن نے دو بچوں کی لاشوں کی شناخت کر لی ہے لیکن بچوں کی والدہ کی لاش اصل نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں