سوات : صوبہ خیبرپختونخواہ میں سوات کی تحصیل مٹہ میں ایک پرانا مارٹرگولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے گاؤں میں کھیت میں پڑے پرانے مارٹر گولے کے پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش کا آغاز کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سوات میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 3 بچوں کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کی اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
نوشہرہ : گھر میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق‘ 3 افراد زخمی
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو نوشہرہ کے مضافاتی علاقے اضاخیل غریب آباد میں گھر میں مارٹرگولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔