جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اتوار اور پیر کی چھٹی منسوخ ، اہم احکامات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر طلحہٰ محمود نے وزارت مذہبی امور کی تین روزہ سرکاری چھٹی منسوخ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو حج کی تیاریوں کیلئے احکامات جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمذہبی امور سینیٹر طلحہٰ محمود کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں حج انتظامات پر اجلاس ہوا، اجلاس میں حج انتظامات پربریفنگ اور ہدایات دی گئی۔

وزیر مذہبی امور نے وزارت کی 3روزہ چھٹی منسوخ کردی اور حج کے متعلقہ حکام کو حج کی تیاریوں کیلئے احکامات جاری کردئیے۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ہفتہ، اتوار اور پیر تینوں دن حج سیکرٹریٹ سے متعلق حکام کام کریں گے، وقت کم ہے حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔

سینیٹر طلحہٰ محمود کا کہنا تھا کہ عازمین حج مناسک اورانتظامی امورسمجھ کرجائیں، خواتین کی تربیت اورمخصوص مسائل پرخصوصی توجہ دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ مرد عازمین حج خواتین کی حج تربیت پرکوئی سمجھوتہ نہ کریں، عازمین سعودی موبائل ایپ سے آگہی حاصل کریں، سعودی عرب میں رہنمائی کیلئے پاکستانی معاونین حج موجود ہوں گے۔

وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے عازمین صرف منظور شدہ کمپنیوں سےبکنگ کرائیں، سوشل میڈیا پر سستے حج کے اعلانات سے محتاط رہیں، حج بکنگ سے قبل وزارت کی ویب سائٹ سے تصدیق کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں