پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 3 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن: آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں، 150 سے زیادہ گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز کے درمیان 100 سے زائد مقامات پر گزشتہ 3 دن سے آگ لگی ہوئی ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

آسٹریلوی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جنگلات میں آگ لگنے کے باعث 150 سے زائد مکانات جل کر تباہ ہوگئے ہیں، مقامی افراد امدادی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

- Advertisement -

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے حکام کو ہرممکن مدد کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے والے 1300 افراد پر مشتمل عملے سپورٹ اور مدد کے لیے فوج طلب کی جاسکتی ہے۔

آسٹریلوی حکام نے خبردار کیا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث اس ہفتے مزید آگ لگ سکتی ہے جس کی لپیٹ میں سڈنی کے آنے کا بھی امکان ہے۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں جنگل کی آگ سے 2 ہزار ایکڑ پر پھیلی جھاڑیاں اور درخت جل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے پاس ایسے 9 طیارے موجود ہیں جو جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جن میں ایک طیارے میں 45 ہزار لیٹر پانی لے جانے کی گنجائش موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں