ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی، کلفٹن کے علاقے میں پارک سے تشدد زدہ 3 لاشیں برآمد، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے بیچ ویو پارک کلفٹن سے ایک گھنٹے کے دوران 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن بیچ ویو پارک سے تین لاشیں ملی جن کی شناخت کرلی گئی ہیں، ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی ہے، تینوں افراد بے گھر تھے، پارک میں سو رہے تھے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ گھنٹہ پہلے پہلی لاش کی اطلاع ملی تھی، سرچ آپریشن کرنے آئے تو مزید 2 لاشیں ملیں۔

[bs-quote quote=”کورنگی سے بھی 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ریسکیو ذرائع”][/bs-quote]

طارق دھاریجو کے مطابق فرانزک ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد جمع کررہی ہے، لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے یہ لوگ مزدور لگتے ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ مزید تفتیش کے لیے مختلف ٹیمیں بنادی گئی ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت امشیر افضل اور علی حسن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہی لگتا ہے کہ سر پر پتھر یا لوہے کی چیز ماری گئی ہے، تینوں مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں تفتیش کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

پولیس کے مطابق ایک پالش والا دوسرا مستری ہے، موت کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ادھر ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی سے بھی 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ قتل کی کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا ہے، تینوں افراد کے قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں