لاہور: کویت میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونےوالے نو میں سے تین پاکستانیوں کی لاشیں لاہور ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں، تینوں کی تدفین پنجاب کے علاقے میاں چنوں میں کی جائے گی.
تفصیلات کے مطابق چار روز قبل کویت میں مبینہ طورپر سلنڈر پھٹنے کے بعد آتشزدگی کے نتیجے میں نو پاکستانی جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے،جن میں سے چھ کو کویت میں ہی دفنادیا گیاتھا.
*کویت: گھرمیں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 9 پاکستانی جاں بحق
آتش زدگی میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کے جسد خاکی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 206 کے ذریعے لاہور پہنچادی گئیں ہیں.
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو میتیں فوری وطن واپس لانے اور تین روز میں معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی تھی.
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والی لاشوں میں نسرین،ریحانہ اور آٹھ سالہ مہد کے جسد خاکی شامل ہیں.