ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

دہشت گردی میں ملوث بھارتی ہائی کمیشن کے 3 اہلکار پاکستان سے بے دخل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : دہشت گردنیٹ ورک سے منسلک بھارتی ہائی کمیشن کے تین اہلکار پاکستان سے بے دخل کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سفارتکاری کی آڑ میں دہشت گردی میں ملوث بھارتی ہائی کمیشن میں کام کرنے والے تین اہلکار کو پاکستان سے بے دخل کردیا گیا ، تینوں اہلکار انوراگ سنگھ، وجے کمار ورما اور مادھون نندا کمار سفارتی عملے کا روپ دھار کر را کے ایجنٹ کے طور پر کام کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق تینوں اہلکار فلائٹ ای کے 631 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔

دوسری جانب باقی ناپسندیدہ قرار دیئے پانچ اہلکار واہگہ کے راستے بھارت جائیں گے، جن میں راجیش کمار اگنی ہوتری، بلبیر سنگھ، امردیپ سنگھ بھٹی،جیا بالن سینتھل، اور دھرمیندرا شامل ہیں۔


مزید پڑھیں : بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات 5 افسران کے را ایجنٹ ہونے کا انکشاف


یاد رہے کہ سفارت کاروں کے لبادے میں بھارتی ایجنٹوں کا نیٹ ورک گزشتہ ہفتے پکڑا گیا تھا، 2 بھارتی سفارت کار بلبیر سنگھ اور راجیش کمار دہشت گردی میں ملوث نکلے تھے، جس کے بعد انکشاف ہوا تھا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے تین اہلکار وجے کمار ورما، امردیپ سنگھ اور مدوھان نندا بھارتی خفیہ ادارے را کے ایجنٹ ہیں، جو ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث ہیں، انہیں بلوچستان میں بدامنی کے حوالے سے کئی ٹاسک دیے گئے تھے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی کا افسر بلبیر سنگھ فرسٹ سیکریٹری پریس انفارمیشن کے لبادے میں تعینات تھا, بلبیر سنگھ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا جب کہ راجیش کمار اگنی ہوتری بھی دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا اور یہ کمرشل قونصلر کے طور پر تعینات تھا۔

جس کے بعد پاکستان نےسفارتی آداب کی خلاف ورزی اور ملکی سالمیت کے خلاف کام کرنے والے اہلکاروں کی ملک بدری کا حکم دیا تھا۔

 

دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے کمرشل قونصلر راجیش کمار اگنی ہوتری را کے پاکستان میں اسٹیشن چیف تھے، بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری پریس اینڈ کلچر بلبیر سنگھ کا تعلق بھارتی انٹیلی جنس پیورو سے ہے،جیا بالن سینتھل اور سرجیت سنگھ کا تعلق بھی بھارتی انٹیلی جنس بیورو سے ہے۔


مزید پڑھیں : ناپسندیدہ بھارتی سفارتکار اہل خانہ سمیت ہندوستان روانہ


واضح رہے اس سے قبل بھی پاکستان میں بھارتی سفارت خانے کا اہلکار سرجیت سنگھ کو پاکستان نے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے پاکستان سے بے دخل کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں