بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراچی : پوسٹر لگانے پر 2 مذہبی جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑا، فائرنگ سے 3 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پوسٹر لگانے پر 2مذہبی جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی چکراگوٹھ میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے ، پولیس نے بتایا کہ پوسٹر لگانے پر دو مذہبی جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑاہوا، تاہم پولیس اور علاقے کے بزرگوں نے پہنچ کر معاملہ ختم کرادیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے کارکنان صلح کے بعد چلے گئے تھے لیکن کچھ دیگر لوگ آئے جنہوں نے ہوائی فائرنگ کی،کچھ فائر زمین پر کیے۔

فائرنگ کے نتیجے میں قریب موجود بس کے پاس کھڑے 3 لڑکے زخمی ہوئے، زخمی ہونے والے لڑکے پکنک پر جا رہے تھے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے 2 مبینہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب کراچی میں گلبرگ اور جوہرآباد میں پولیس مقابلوں کے دوران پانچ خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں