تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3 شہری زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات 3 شہری زخمی ہوگئے، لیاری ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق سچل کے علاقے محمد خان گوٹھ میں بریانی کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے عبدالقیوم نامی دکاندار زخمی ہو گیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہری کے سر پر گولی لگی ہے، جس کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

نیو کراچی سیکٹر 11  میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران کامران نامی شہری زخمی ہو گیا۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 12 میں بھی فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

دوسری جانب شیرشاہ اکبر روڈ لیاری ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی پولیس کے مطابق  شہری کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -