اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

کراچی میں فائرنگ کے واقعات، پولیس اہلکار سمیت تین زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات کا سلسلہ بدستورجاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

علی الصبح جمشید کوارٹر تھانے کی حدود مارٹن کوارٹرزکے علاقے میں سادہ لباس پولیس اہلکارپرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مسعود نامی پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، مذکورہ اہلکار کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب رات گئے کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں فائرنگ سے شاہ محمد نامی شخص زخمی ہوگیا جسے بروقت طبی امداد کے لیےنزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں بلدیہ کے علاقے خیبرچوک کے قریب واقع گھرمیں جھگڑے کے دوران دیورزمین گل نے اپنی بھابھی گل بی بی کو چھریوں کے وار سے زخمی کردیا اورموقع سے فرارہوگیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں لڑائی جھگڑے اوراسی نوعیت کے واقعات پیش آنا معمول کی بات ہے جس میں آئے دن شہری اپنی جان سے بھی ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں