سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ میں تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کےبعد 2روزکےدوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 5 ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج نے پلوامہ کے علاقے کاکاپورہ میں فائرنگ کر کے مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا جس کے بعد 2روز کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 5تک جا پہنچی ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ روزمقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2کشمیری شہید ہوگئےتھے۔ بھارتی فوج نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد کشمیریوں کو حراست میں بھی لے لیاتھا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2کشمیری شہید
بارہ مولا میں کشمیریوں کی شہادت کے بعد علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیاتھا۔ ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔ آخری سانس تک آزادی کی جنگ لڑتے رہیں گے۔
یاد رہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ماہ صیام میں 30سے زائد کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔
بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری شہید
واضح رہےکہ رواں ماہ 5جون کومقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فورسز نےضلع باندی پور کے علاقے سنبل میں 4 نوجوان کشمیروں کو فائرنگ کرکےشہید کردیاتھا۔