راولپنڈی: افغانستان سے بلا کر یورپ بھجوانے کا جھانسہ، ماں اور 2 بیٹوں کے اغوا کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اہم کارروائی کے دوران 3 اغوا کار گرفتار کر لئے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر واہ کے علاقے سے غیر ملکیوں کو اغوا کرنیوالے 3 اغوا کار گرفتار کرلئے گئے ہیں، تینوں مغویوں کوبحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق ملزمان کی شناخت اجمل، بلال اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، مغویوں میں افغان فیملی کی ایک خاتون اور ان کے دوبیٹے شامل ہیں۔
سمندر کے راستے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب
سی پی او کے مطابق ملزمان نے افغانستان سے آئی فیملی کو یورپی ملک کا ویزہ دلوانے کے بہانے بلا کر اغوا کیا تھا، ہیومن انٹیلی جنس اور ٹیکنیکل ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔