پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سانگھڑ: کار حادثے میں 3 خواتین جاں بحق‘ 2 زخمی ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

سانگھڑ: صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں کار حادثے میں تین خواتین جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئیں، حادثے میں زخمی ہونے والی دونوں خواتین کی حالت تشویش ناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھڈرو سے سرورآباد محنت مزدوری کے لیے جانے والی پانچ خواتین گھر جانے کے لیے سانگھڑ کے علاقے سرورآباد میں بس کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ نواب شاہ سے آنے والی کار اچانک ٹائر پھٹ جانے سے بے قابو ہوکر بس اسٹاپ پر کھڑی ہوئی خواتین پر چڑھ گئی۔

کار حادثے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق اور چار خواتین زخمی ہوگئیں، انہیں نواب شاہ اسپتال لے جایا گیا جہاں پنہچ کر مزید دو خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے کار ڈرائیور کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


گوجرخان میں مسافر بس کو حادثہ‘ 9 افراد جاں بحق


خیال رہے کہ رات گئے گوجرخان میں جی ٹی روڈ پر بائی خان پل کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں تیزرفتار گاڑی بے قابو کر الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں