گلگت : کوہستان کے مقام پر راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی بس پرپہاڑی تودہ گرگیا ، جس سے 3افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوہستان کے مقام پر راولپنڈی سے گلگت اورہنزہ جانے والی بس شاہراہ قراقرم پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بس پرپہاڑی تودہ گرنےسے تین افرادجاں بحق اوردوزخمی ہوئے جبکہ باقی افراد محفوظ ہیں تاہم زخمیوں کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایم ڈی ناردرن ایریازٹرانسپورٹ کارپوریشن عزیزاحمدجمالی کا کہنا ہے کہ نیٹکو کی بس راولپنڈی سےہنزہ جارہی تھی جس میں پینتس افراد سوار تھے، اپر کوہستان میں لوٹر کے مقام پر بس پہاڑی تودے کی زد میں آئی۔
دوسری جانب کالا باغ کے نواحی علاقے میں ٹریلر کی گاڑی کو ٹکر سے تین افراد جاں بحق ہوگئے تاہم لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ییں۔