بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

لاہور: دو گروپوں میں فائرنگ‘ 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو گروپوں میں درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق امجد بھٹی گروپ اورمکھن ہوٹل گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو افراد میاں ابرارایڈووکیٹ اورمیاں افضل موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔


لاہورمیں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیکری منیجر قتل


پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے، جس میں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا، جس کی شناخت نثار کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے 2 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔


لاہور: مینار پاکستان کے قریب فائرنگ، 3 افراد جاں بحق


خیال رہے کہ رواں برس 18 مارچ کو لاہور میں مینار پاکستان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 19 نومبر کولاہورکے علاقے سمن آباد ملت پارک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں