حب : صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہراوتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ اوتھل کے قریب پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکارمسافرکوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حب : اوتھل زیروپوائنٹ پرکوچ اور ٹرک میں تصادم‘ 6 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
حیدرآباد: ہوسڑی میں ٹریفک حادثہ ‘ 10 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ رواں سال 12 فروری کو ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔