سعودی عرب کے مدینہ منورہ ریجن میں ٹریفک حادثات کی تین بڑی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ٹریفک جنرل ڈیپارٹمنٹ نے 2023 میں مدینہ ریجن میں ٹریفک حادثات کی تین اہم وجوہات کی نشاندہی کی ہے۔
محکمہ کے مطابق گاڑیاں چلاتے وقت ہاتھوں کے ذریعے موبائل فون کا استعمال اس خطے میں ٹریفک حادثات کی کی سب بڑی وجہ پایا گیا۔
اس کے علاوہ دوران سفر اچانک سڑک کی لین کی تبدیلی اور گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار نہ رکھنا بھی ٹریک حادثات کی دو بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔
اس حوالے سے لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کےلیے حادثات سے بچاؤ سے متعلق سیمینار اور نمائش جاری ہے جس میں متعلقہ حکام شہریوں کا ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے پیشگی ہدایات فراہم کر رہے ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے مدینہ منورہ میں ٹریفک سیفٹی کے بارے میں ٹریفک پولیس کے تعاون سے عوامی آگاہی نمائشی کا اہتمام کیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جن تین وجوہات کی نشاندہی کی گئی ہے، اس پر قابو پا کر حادثات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔
محکمہ نے مملکت میں تمام موٹر سائیکل سواروں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے ضوابط پر عمل کریں۔