بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

رمضان المبارک کی 23 ویں شب مسجد الحرام میں 30 لاکھ زائرین کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے 23 ویں متبرک شب (ممکنہ شب قدر) مسجد الحرام میں 30 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد ہوئی۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر حج عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کی 23 ویں شب مسجد الحرام میں 30 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد ہوئی۔ یہ زائرین بیرون ملک کے علاوہ اندرون ملک سے بھی مکہ مکرمہ آئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 22 رمضان کو 5 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ زائرین نے مسجد الحرام میں فجر کی نماز ادا کی جب کہ ظہر کی نماز ادا کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار اور 5 لاکھ 47 ہزار نے عصر کی نماز ادا کی۔

مغرب کی نماز میں زائرین کی تعداد بڑھ گئی اور 7 لاکھ 10 ہزار زائرین نے نماز مغرب ادا کی۔ عشا اور نماز تراویح کے وقت 7 لاکھ 32 ہزار زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

سعودی عرب میں نماز عید کا اعلان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں