جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر تین ماہ کی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر تین ماہ کی پابندی عائد کی گئی، پابندی کے دوران زائد المعیاد ڈرائیونگ لائسنس کا چالان نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

- Advertisement -

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز اور تھانہ جات کی سطح پر ڈس انفکشن رومز قائم کیے جائیں، فرنٹ لائن پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو سیلیوٹ کیا جائے۔

اجلاس میں ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی راستوں پر مامور اہلکار کو کورونا حفاظتی کٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے آکسیجن و طبی آلات کی بروقت فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل کی جائے، پولیس کے تمام ڈویژنز آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں