کراچی سمیت ملک بھر کےلیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 90 پیسے سستی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے اعلان سامنے آنے کے بعد عوام کےلیے ایک اور خوشخبری سامنے آئی ہے، کراچی اور ملک بھر میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 90 پیسے سستی کی گئی، نیپرا نے سی ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر تا دسمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کےالیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔
فی یونٹ کتنے روپے کمی اور نیا ٹیرف کیا ہے؟ اہم تفصیلات جانیے
بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا، بجلی صارفین کو کمی سے 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔
بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرفروری میں سماعت کی تھی۔
کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی، کراچی کےعلاوہ باقی ملک کےلیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ سستی ہوئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف اپریل کے بلوں میں ملےگا، کےالیکٹرک کیلئے بجلی جنوری 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔
وزیراعظم کا گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان