کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیس رپورٹ ہوگئے جب کہ شہر بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 147 ہوگئی۔
محکمہ صحت حکومت سندھ نے آج شام تک صوبے بھر کورونا وائرس سے متعلق سمری جاری کر دی ہے جس کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ تینوں نئے کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں جس کے بعد شہر میں کورونا وائرس کےمجموعی کیسز کی تعداد147ہو گئی ہے جن میں سے 94کیسز سماجی رابطوں کے ہیں۔ شہر میں 14 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 133مریض زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک اور موت ، تعداد 8 ہوگئی
محکمہ صحت سندھ کے مطابق سکھر میں زائرین کے نیگٹیوکیسز کی تعداد 3149 ہے جب کہ سکھر کے زائرین میں مثبت کیسز کی تعداد 265ہے، سندھ بھر میں کیسز کی تعداد413 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1000ہوگئی ہے، ملک بھرمیں گزشتہ رات12بجے سے 28نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 413، پنجاب میں 296 ، بلوچستان میں 115، کےپی 78 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 81، اسلام آباد میں 16، آزادکشمیر میں ایک مریض زیر علاج ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے19 مریض صحتیاب ہو چکےہیں۔