جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

گوگل کروم میں تین زبردست فیچرز متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں سرچنگ کے لیے استعمال ہونے والے گوگل سرچ انجن کے براؤزر "کروم” میں استعمال کنندگان کے لیے 3 زبردست فیچرز متعارف کرا دیے گئے ہیں جن سے سرچنگ میں مزید آسانی پیدا ہوگئی۔

گیجٹس ناؤ ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گوگل نے کروم براؤزر میں تین ایسے فیچرز متعارف کرائے ہیں جن سے استعمال کنندگان کے لیے لطف اندوز ہوں گے۔فیچرز میں "سینڈ لنکس”، "ٹیب سرچ” اور "نیو بیک گراؤنڈ اینڈ کلر” شامل ہیں۔

سینڈ لنکس:        

- Advertisement -

جیسا کہ نام سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے استعمال کنندہ کروم سے براہ راست کسی دوسرے کو لنک ارسال کر سکے گا۔ تاہم اس فیچر سے ارسال کرنے والا لنک میں موجود مخصوص مواد کو ہائی لائٹ بھی کر سکے گا۔ لنک وصول کرنے والا کلک کرتے ہی لنک کے ہائی لائٹ مواد تک پہنچ جائے گا۔

مزید پڑھیں:گوگل کروم صارفین کے لیے خطرناک وارننگ جاری

ٹیب سرچ:

بعض اوقات استعمال کنندہ کے کروم براؤزر پر درجنوں ٹیبز کھلی ہوتی ہیں اور فوری طور پر مطلوبہ ٹیب کو سرچ کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس مشکل کو آسان کرنے کے لیے گوگل نے "ٹیب سرچ ” فیچر متعارف کرایا ہے جس سے استعمال کنندہ ٹیب کو سرچ کر کے باآسانی اس تک پہنچ جائے گا۔ مطلوبہ ٹیب کے لیے سرچ آئیکون پر اس کا (Keyword) ڈالنا ہوگا۔

نیو بیک گراؤنڈ اینڈ کلر:

گوگل نے کروم براؤزر کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے رنگ اور بیک گراؤنڈ فیچر کو متعارف کرایا ہے جس میں استعمال کنندہ اپنے براؤزر کا نہ صرف رنگ تبدیل کر سکیں گے بلکہ پس منظر کو بھی اپنی پسند کے مطابق ترتیب دے سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں