تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پولیو کے تین نئے کیسز رپورٹ، پاکستان میں مجموعی تعداد 36 ہوگئی

پشاور: خیبرپختونخواہ میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے کرک، لکی مروت اور ٹانک سے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کی ایمرجنسی آپریشن تھیٹر نے بھی تصدیق کردی۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق متاثرہ بچوں کے ٹیسٹ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، تینوں بچوں کو ویکسین نہیں پلائی گئی تھی۔

نئے مریض سامنے آنے کے بعد رواں سال خیبر پختونخواہ میں پولیو کیسز کی تعداد 18 تک پہنچ گئی۔ وزارتِ قومی صحت کے مطابق خیبرپختونخواہ میں رپورٹ ہونے والے تین کیسز کے بعد ملک بھر میں پولیو کے کیسز کی تعداد 36 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: ملک میں ایک روز میں 2 نئے پولیو کیسز سامنے آگئے

یاد رہے کہ  اس سے قبل 14 مارچ کو ملک میں پولیو نے دو نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ ایک کیس صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبر کے علاقے نیکی خیل سے رپورٹ ہوا جہاں 3 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ دوسرا کیس سندھ کے ضلع نوشہروفیروز سے رپورٹ ہوا تھا جہاں چار سالہ بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

پولیو کے حوالے سے سال 2019 بدترین رہا جب ملک بھر میں 146 نئے کیسز سامنے آئے تھے، یہ شرح سنہ 2014 کے بعد بلند ترین تھی اسی وجہ سے 2019 کو پولیو کے حوالے سے بدترین قرار دیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل 2014 میں پولیو وائرس کے 306 کیسز سامنے آئے تھے۔

گزشتہ برس کے مجموعی 146 پولیو کیسز میں سے صرف خیبر پختونخواہ میں ریکارڈ کیے گئے پولیو کیسز کی تعداد 92 تھی۔ 30 کیسز سندھ میں اور بلوچستان اور پنجاب میں 12، 12 کیسز سامنے آئے تھے۔

اسی طرح سنہ 2015 میں ملک میں 54، 2016 میں 20، 2017 میں سب سے کم صرف 8 اور سنہ 2018 میں 12 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔ اس تمام عرصے میں پولیو کیسز کی سب سے زیادہ شرح صوبہ خیبر پختونخواہ میں دیکھی گئی۔

Comments

- Advertisement -