جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کا بی بی ایل سے معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

تین پاکستانی کرکٹرز نے بین الاقوامی اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے بگ بیش لیگ (BBL) کے 13ویں ایڈیشن کے لیے معاہدے حاصل کر لیے ہیں۔

حارث رؤف، جو اپنی تیز رفتاری کے لیے مشہور ہیں آئندہ سیزن کے لیے بی بی ایل ڈرافٹ میں منتخب ہونے کے بعد میلبورن سٹارز میں واپسی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

میلبورن اسٹارز میں حارث رؤف کے ساتھ اسامہ میر بھی شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے لیگ اسپنر کے طور پر اپنا پہلا BBL کھیلنے کا موقع حاصل کیا ہے۔

- Advertisement -

Image

اس سال وائٹلٹی بلاسٹ اور دی ہنڈریڈ جیسے ٹی 20 ٹورنامنٹس میں اسامہ کی شاندار کارکردگی نے انہیں میلبورن اسٹارز اسکواڈ میں جگہ فراہم کی ہے۔ ان کی اسپن باؤلنگ کی مہارت سے ٹیم کے باؤلنگ اٹیک میں گہرائی آئی ہے۔

Image

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر زمان خان نے بھی بی بی ایل کا معاہدہ حاصل کر لیا ہے۔ انہیں سڈنی تھنڈر نے سائن کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں