پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

سیالکوٹ سے ایران جانے والے تین پاکستانی اغوا

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ سے زیارت کے لیے ایران جانے والے تین پاکستانیوں کو اغوا کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے تین پاکستانیوں کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ فی کس مغوی کی رہائی کے لیے 80 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

لواحقین کا بتانا ہے کہ ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی ایجنٹ سے رابطہ کیا گیا جس نے ٹیکسی ڈرائیور سے بات کروانے کا کہا، ٹیکسی ڈرائیور ان کو بتائی ہوئی جگہ پر لے گیا تو وہاں سے انہیں اغوا کیا گیا۔

اغوا کاروں نے تینوں نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو لواحقین کو بھیجی، مغویوں میں شیراز، تنویر اور لقمان شامل ہیں۔

تینوں مغوی نوجوان ایجنٹ کے ذریعے ویزا لگوا کر زیارت کے لیے ایران گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں