ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

وفاق کے بعد بلوچستان میں بھی حکومت سازی کے معاملات طے پاگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاق کے بعد بلوچستان میں بھی حکومت سازی کے معاملات طے پاگئے ، پی پی اور ن لیگ کو 6 ،6 وزاتیں جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کو دو وزارتیں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان وفاق کے بعد بلوچستان میں بھی معاملات طے پاگئے ، پیپلزپارٹی، ن لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) مل کر حکومت بنائیں گے۔

جس کے تحت وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی اور سینیئر وزیرن لیگ کا ہوگا جبکہ ن لیگ اور پی پی 6،6 اور باپ کے 2 وزیر ہوں گے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے مشیروں کا تقرر کیا جائے گا، گورنر بلوچستان کی تعیناتی پاکستان مسلم لیگ ن سے کی جائے گی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی ن لیگ جبکہ ڈپٹی اسپیکر پیپلز پارٹی سے ہوگا۔

اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک سے دو روز میں حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دینے کے بعد وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔

گذشتہ روز بلوچستان حکومت میں سازی کے لیے ن لیگ نے جے یوآئی ف سے معذرت کرلی تھی، جس کے بعد جے یوآئی کو بلوچستان میں 11 نشستوں کے باوجود اپوزیشن میں بیٹھناہوگا۔

خیال رہے ن لیگ اورپی پی کی مخصوص نشستوں سمیت 17،17 نشستیں ہیں اور وزیراعلیٰ کے لئے بلوچستان میں 33 ارکان درکارہیں جبکہ ن لیگ اور پی پی کے پاس 34ارکان پہلےسے موجود ہیں۔

ن لیگ یا ی پی جےیوآئی شامل کرتے ہیں توحکومت میں حصہ بھی دیناہوگا تاہم ن لیگ اورپی پی دونوں جےیوآئی کواپنےحصےسےکچھ دینے کو تیار نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں